• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ایک کروڑ سے زائد افراد تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلاہیں،سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر)صحت مند افراد ہی مل کر صحت مند اور مثبت معاشرہ بناسکتے ہیں،یہ بات وائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے تھیلسیمیاء کی روک تھام اور آگاہی کے بارے میں شعبہ کمیونی کیشن سٹڈیز بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان اور ڈی ایس اے آفس کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہو ں نے مزیدکہا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے ہر فرد کو انفرادی اور اجتماعی طور پر کوششیں کرنا ہوں گی۔ ،حکومت پنجاب کے تھیلیسمیاء سے بچائو پروگرام کی پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شبنم بشیر نے کہاکہ اس وقت ملک میں ایک کروڑ سے زائد افراد تھیلیسمیاء کے مرض میں مبتلاہیں اور ضرورت ہے کہ شادی سے پہلے یا اولاد کی پیدائش سے پہلے تھیلیسمیاء کے ٹیسٹ کروائے جائیں تاکہ آئندہ نسل کو اس موذی مرض سے بچایاجاسکے۔تقریب سے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر حسین جعفری ، پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر یاسمین احسان ، ریجنل کوآرڈینیٹر رانا محمد سعید کے علاوہ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز و چیئرمین شعبہ کمیونی کیشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز طاہر محمود نے بھی خطاب کیا۔سیمینار میں تھیلسیمیاء کے لیے کوشاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ، نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹرز ، پروفیسرز اور طلبانے شرکت کی۔
تازہ ترین