• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں قیدپاکستانیوں کی رہائی کیلئے لواحقین کا مظاہر ہ

پشاور(خبرنگار)چین میں قید400سے زائد پاکستانیوں کے لواحقین نے حکومت سے انہیں پاکستان لانے اورسزاپوری کرنے والے قیدیوں کی رہائی کی اپیل کی ہے ۔ یہ مطالبہ وسیم سجاداوردیگرنے ٹائون کونسلرنازک بی بی کے ہمراہ پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چین کے مختلف جیلوں میں 450پاکستانی مختلف جرائم میں کئی سالوں سے قیدہیں جن میں سے اکثر قیدی اپنی سزابھی پوری کرچکے ہیں لیکن ان کو رہا نہیں کیاجارہا ہےجبکہ جیلوں میں انتقا ل کرنیوالے قیدیوں کی لاشیں تک بھی پاکستان کے حوالے نہیں کی گئی جوکہ پاک چین میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے ،قیدیوں کے لواحقین کاکہناتھاکہ چین میں قیدپاکستانی اپنی حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی قیدیوں کی رہائی کیلئے فوری اقدامات کریں ،بعد ازاں انہوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیاجس میں حکومت پاکستان سے ان قیدیوں کی رہائی کیلئے فوری اقدامات کرنے کامطالبہ کیاگیا۔
تازہ ترین