• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم تبدیلی والی سرکار سے بیز ار ہوچکی ہے ،ارباب نوشیروان

پشاور ( آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما ارباب نوشیروان خان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کو مایوسی و تباہی کے سوا کچھ نہیں دیایہی وجہ ہے کہ لوگ تبدیلی والی سرکار سے بیز ار ہوچکے ہیں اور الیکشن میں اپنے ووٹ کے ذریعے ان سے انتقام لیں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پورے صوبے میں باچا خانی کا بول بالا ہو گاانشاءا للہ آنےوالی حکومت عوامی نیشنل پارٹی کی ہو گی کیونکہ اے این پی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور 2008 ء سے 2013ءتک عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ۔
تازہ ترین