• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصمہ رانی قتل کیس،مفرور ملزم کیلئے قانون میں ہمدردی نہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کوٹ نے عاصمہ رانی قتل کیس میں ملزم مجاہد کے ریڈ وارنٹ جاری کردیئے جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مفرور ملزم کیلئے قانون میں ہمدردی باقی نہیں رہتی، جلد یا تاخیر سے ملزم نے پکڑے ہی جانا ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کوہاٹ کی عاصمہ رانی قتل کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ملزم کے چچا سے کہاکہ آپ پی ٹی آئی کے رکن بھی ہیں ، آپ کے مقدمے پر اثرانداز ہونے کا پتہ چلا تو ایکشن لیں گے۔
تازہ ترین