• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے جی ایس پی پلس کیلئے ٹھوس اقدامات کیے، سجاد کریم

مانچسٹر (غلام مصطفیٰ مغل) ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم نے یورپین پارلیمنٹ میں جنوبی ایشیا کے تین ممالک پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کا حالیہ دورہ کرنے کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر کے ساتھ جنوبی ایشیا کا سالانہ تجارتی دورہ کیا اور جی ایس پی کا جائزہ لیا۔ سجاد حیدر کریم نے کہا کہ پاکستان نے جی ایس پی پلس کے تمام پہلوئوں پر ٹھوس اقدامات کیے ہیں اور وہ اپنی مرضی کے مطابق رقم ادا کرکے یورپین منڈی میں تجارت سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ مرکزی اور صوبائی سطح پر چند انتظامی معاملات میں کمزوری ہے، لیکن ا مید ہے ان پر جلد قابو پالیا جائے گا۔ ہم اس بارے میں نظر رکھے ہوئے ہیں کہ پاکستان جی ایس پی پلس کے تحت یورپین ممالک میں مفت تجارت کی حیثیت حاصل کرنے سے پہلے تمام تر حل طلب معاملات کے بارے میں مناسب اقدامات اٹھائے۔
تازہ ترین