• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کیخلاف فیصلے سے انکی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے،سلیم ضیاء

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر سلیم ضیاء نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف جتنے بھی فیصلے دیئے جائیں ان کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے،جس شخص نے عدلیہ بحالی کے لئے قربانیاں دیں اسے صرف اس بنیاد پر نکالدیا گیا کہ اس نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، پاناما کیس میں نواز شریف کے علاوہ 450لوگوں کے نام شامل تھے سوائے نواز شریف کے کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی یہ کہاں کا انصاف ہے، سینٹ کے ٹکٹ اب پارٹی کے چیئرمین راجہ ظفر الحق امیدواروں کو جاری کریں گے،سینٹ کے انتخابات، عبوری حکومت کے قیام، اور عام انتخابات میں کسی قسم کا رخنہ برداشت نہیں کرنے دیا جائے گا، وہ جمعرات کو پریس کلب میں مسلم لیگ ن لائرز ونگ کے وکلاء اشفاق جنجوعہ ایڈوکیٹ، جاوید میر اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، بعد ازاں مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس کی قیادت مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بابو سرفراز جتوئی، کراچی کے صدر منور رضا، خواجہ طارق نذیراعظم خان لوہانی، اور دیگر نے کی ۔
تازہ ترین