• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو ،منو بھائی کے گھر گئے، اہلخانہ سے تعزیت ، بدین تھیلیسمیا سنٹر منو بھائی سے منسوب کرانے کا اعلان

لاہور(نمائندہ جنگ ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے معروف کالم نویس، صحافی اور ادیب منو بھائی کی کی رہائش گاہ ریواز گارڈن جاکر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ منو بھائی نے ادب اور صحافت کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں جنھیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے تھیلیسمیا کے مریض بچوں کیلئے بھی بڑا کام کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ حکومت سندھ سے درخواست کریں گے کہ بدین تھیلیسمیا سنٹر کو منو بھائی سے منسوب کیا جائے۔
تازہ ترین