• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف معاون ٹیم پاکستان پہنچ گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اگلے طویل مدتی قرض پروگرام پر مذاکرات کے پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف کی معاون ٹیم کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے سربراہی مشن کا 16 مئی کی رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف مشن کے کچھ ممبران پاکستان پہنچ گئے۔

آئی ایم ایف کا وفد قرض کے سلسلے میں پاکستان کی معاشی ٹیم کے ساتھ بات چیت کرے گا۔

معاون ٹیم مختلف محکموں سے ڈیٹا حاصل کرے گی، مشن کے ممبران وزارتِ خزانہ کے حکام سے مل کر بجٹ پر بھی کام کریں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن 10 روز سے زائد پاکستان میں قیام کرے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید