• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی انسدادِ منشیات قانون کیخلاف درخواست، لارجر بینچ کیلئے معاملہ کمیٹی کے حوالے

سپریم کورٹ آف پاکستان—فائل فوٹو
سپریم کورٹ آف پاکستان—فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبر پختون خوا انسدادِ منشیات قانون کے خلاف وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھجوا دیا۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیس میں عدالتی معاون مقرر کر دیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آرٹیکل 184 کی شق 1 کے تحت درخواست دائر کی، یہ شق وفاق اور صوبے میں تنازع پر سپریم کورٹ کے اختیار سماعت سے متعلق ہے۔

عدالتِ عظمیٰ نے سوال اٹھایا ہے کہ قانون سازی کے معاملے پر تنازع کو کیا دو حکومتوں میں تنازع کہا جا سکتاہے؟ یہ سوال اپنی نوعیت کا پہلا معاملہ ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے یہ سوال بھی کا ہے کہ فوجداری قانون کی تعریف کیا ہوتی ہے؟ عدالتی کارروائی میں اس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید