• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذہنی امراض کے اسپتال سے بھائی کی گمشدگی کے خلاف ہمشیرہ کی درخواست

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ففتھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد نے کوئٹہ کی رہائشی خاتون کی جانب سے ذہنی امراض کے اسپتال سے بھائی کی گمشدگی کے خلاف دائر درخواست پر ایس ایچ او حسین آباد سے رپورٹ طلب کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی رہائشی مسمار عابدہ بنت نوکر خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ اس نے اپنے سگے بھائی پرویز احمد کو 14 اگست 2017 کو ذہنی معذور ہونے کے باعث حسین آباد میں واقع سرکاوس جی نفسیاتی و ذہنی امراض کے اسپتال میں داخل کرایا تھا جس میں ایک جاننے والے سیف الدین نے مدد کی تھی، اسی دوران کوئٹہ میں والدہ کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر وہ کوئٹہ چلی گئی جہاں والدہ زیادہ بیمار ہونے کے باعث انتقال کرگئیں، اس دوران سیف الدین کو دیکھ بھال کے لئے کہا تھا، 16 جنوری کو کوئٹہ سے واپس پہنچی تو اسپتال انتظامیہ اور سیف الدین کا کہنا تھا کہ وہ اسپتال سے فرار ہوگیا ہے، تلاش کے باوجود بھائی نہیں ملا، دوسری جانب سیف الدین نے میرے خلاف ہراساں کرنے اور مقدمہ درج کرنے کی درخواست عدالت میں دائر کردی ہے، بھائی کو لاپتہ کرنے میں سیف الدین ملوث ہے۔ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی حیدرآباد کو بھی بھائی کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی لیکن کچھ نہیں ہوا‘،مجبوراً عدالت سے رجوع کیا ہے، میرے بھائی کو بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے درخواست پر ایس ایچ او حسین سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے پیش ہونے کا حکم دیدیا ۔
تازہ ترین