• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالا، 298اسکولوں کی بلڈنگز طلبہ اوراساتذہ کی زندگیوں کیلئےخطرہ

ہالا(نامہ نگار) ضلع مٹیاری میں تعلیمی تباہی اورکرپشن کےخلاف پروگریسوالائنس نے احتجاجی تحریک چلانے کااعلان کردیا۔ الائنس کےرہنماؤں ٹیکم داس، منصوربھیوں، ایازمیمن، رشیدڈیتھو ،رحمت اللہ بلال کے مطابق ضلع میں 22کروڑروپےسالانہ بجٹ کی فراہمی کےباجود994پرائمری اسکولوں میں سے100اسکولوں کی عمارتیں خستہ حال ہوکرخطرہ بنی ہوئی ہیں۔ 159اسکولوں کی مرمت ناگزیر ہے۔ 298اسکولوں کی بلڈنگز ہزاروں طلباء وطالبات اوراساتذہ کی زندگیوں کیلئےخطرہ بن گئی ہیں۔243اسکولزچاردیواری483 اسکولزپینےکے پانی سےمحروم ہیں۔ 315پرائمری 24ایلیمنٹری وہائی اسکولزبجلی سےاوردیگر بنیادی سہولتوں سےمحرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 70سال سےحکمرنی کرنے والےذمہ داران کی سرپرستی میں کرپشن مافیانے ہالامٹیاری نیوسعیدآبادتعلقوں کے قدیم تعلیمی اثاثےکوتباہ و بربادکردیاہے۔تعلیمی اداروں کی تباہی کاذمہ دار محکمہ ایجوکیشن ورکس اورضلع مٹیاری کےافسران ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ عدلیہ سےاپیل کی کہ وفاقی وصوبائی فنڈزکےعلاوہ ورلڈبینک اوردیگرغیرملکی اداروں کی جانب سےگزشتہ دس برس کےدوران ملنے والےاربوں روپے کے فنڈزکی عدالتی نگرانی میں غیر جانبدارانہ تحقیقات کراکر اسکولوں کی تباہ حال عمارتوں کی تعمیر ومرمت اور سہولتوں فراہم کی جائیں۔ رہنماؤں نے تعلیمی اصلاحات کیلئے 26فروری سے یکم مارچ تک پریس کلب ہالا کے سامنےعلامتی بھوک ہڑتال کرنےاوراحتجاجی تحریک چلانےکااعلان کیا۔
تازہ ترین