• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں’’ اجینو موتو‘‘ کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد

کرا چی (جنگ نیوز )محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144کے تحت صو بے بھر میں چا ئنیز نمک ’’اجینوموتو ‘‘کی تیا ر ی ،درآمد کر نے اور اسکی فرو خت پر مکمل طو ر پر پا بندی عا ئد کر دی ہے، یہ فیصلہ سپریم کو ر ٹ آف پا کستا ن کے احکامات کی رو شنی اور عوام النا س کی صحت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے نو ٹیفیکیشن کے مطابق تما م پو لیس اسٹیشنز کے ایس ایچ اوز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ پابندی کی خلا ف ورزی کر نے والوں کے خلا ف سیکشن 144سی آر پی سی کے تحت مقدما ت درج کریں۔
تازہ ترین