• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ سیکریٹریٹ کی نئی عمارت میں آگ،اہم دستاویزات جل گئیں

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ سیکرٹریٹ کی نئی عمارت میں آتشزدگی کے باعث پرانا فرنیچر اور سرکاری دستاویزات جل گئے،پولیس کا کہناہے کہ واقعے کی انکوائری کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق آرام باغ تھانے کی حدود میں واقع نیو سندھ سیکریٹ کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی دیگر منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیناشروع کردیا۔ واقعے کی اطلاع فوری طور پر فائر بریگیڈ کو دی گئی ، آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا،فائر بریگیڈ عملے نے فوری طور پر ریسکیو کا کام شروع کیااور آگ پر قابو پانے کا عمل شروع کردیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق مجموعی طو رر پر چار گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا ۔ آگ سندھ سیکرٹریٹ کی نئی عمارت کی چھٹی منزل پر موجود ڈکٹ میں لگی جو بڑھتی ہوئی پہلی منزل تک جا پہنچی ۔

تازہ ترین