• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے جوڈیشل افسران کو اپنے نام سے پہلے جج لکھنے سے روکدیا

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے جوڈیشل افسران کو اپنے نام سے پہلے جج لکھنے سے روک دیا ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی کی منظوری کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج(ایچ آر ڈسٹرکٹ جوڈیشری)طاہر صابر نے نو ٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق ماتحت عدلیہ کے جوڈیشل افسران کو نوٹیفیکیشنز اور عدالتی فیصلوں میں نام سے پہلے جج لکھنے سے روکتے ہوئے 16 اکتوبر 2017 کے نو ٹیفکیشن کو واپس لے لیا ہے جس کے مطابق ججز کو نام سے پہلے جج لکھنے کی ہدایت کی گئی تھی، نئے نو ٹیفکیشن کے مطابق ججز کو نام سے پہلے مسٹر مس اور مسز لکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
تازہ ترین