• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسنی : رشتہ نہ دینے پر لڑکے نے کزن کو ہلاک کرکے خودکشی کرلی

حب ( نامہ نگار ) پسنی کے علاقے باغ بازار وارڈ نمبر3 میں کراچی سے تعلق رکھنے والے کامران نامی لڑکے نے اپنی کزن کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کامران کا تعلق کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ سے ہے، جس نے رشتہ نہ دینے پر اپنی خالہ کی بیٹی کو گولی مارکر ہلاک کردیا اور بعد میں خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔
تازہ ترین