• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء، قانونی مشیروں،غیرمنقولہ پراپرٹی کی خریدو فروخت اور کرائے پر ٹیکس ڈبل

اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی دارالحکومت کے اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری (ٹیکس آن سروسز) آرڈیننس مجریہ 2001ء ننے فنانس بل میں ترمیم کی گئی ہے جس میں سروسز پر ٹیکس ساڑھے 8فیصد سے بڑھا کر 16فیصد کر دیا گیا ہے۔ ہورڈنگ بورڈز پر ایڈورٹائزمنٹ‘ ہول سائنز اور سائن بورڈزو ویب سائٹس یا انٹرنیٹ پر 16فیصد ٹیکس لیا جائیگا۔ اسی طرح لینڈ سکیپ ڈیزائنرز کی فراہم کردہ سروسز پر بھی ٹیکس ساڑھے 8سے بڑھا کر 16فیصد کر دیا گیا ہے۔ سپانسرشپ سروسز غیرمنقولہ پراپرٹی کی خریدو فروخت اور کرائے پر دینے کی سروسز پر 16فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ لیگل پریکٹیشنر (وکلاء‘ قانون دان اور مشیران) کی سروسز پر ساڑھے 8کی بجائے 16فیصد ٹیکس وصول ہو گا۔ (جہاں تک زمینی حقائق کا تعلق ہے کسی وکیل‘ لیگل پریکٹیشنر یا قانونی مشیر سے دی گئی سروسز پر دیانتداری سے ساڑھے 8فیصد ٹیکس بھی وصول نہیں کیا جا رہا) اکائونٹینٹ اور آڈیٹرز کی سروسز پر ٹیکس ساڑھے 8کی بجائے 16فیصد ہو گا۔
تازہ ترین