• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد : پیٹرول کی مد میں لاکھوں روپے کی کرپشن

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کرپشن کا گڑھ بن گیا‘ پیٹرول کی مد میں لاکھوں روپے کی کرپشن ہونے کا انکشاف ‘ کچرا اٹھانے والی 60گاڑیاں میونسپل کمشنر اور افسران سمیت دیگر 10گاڑیوں کیلئے روزانہ 700 لیٹر پیٹرول یا ڈیزل جبکہ سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے ایمرجنسی پمپنگ مشین لگانے کے نام پر بھی روزانہ 200 لیٹر فیول کی رقم کرپشن کی نذر ہوجاتی ہے‘ ان میں وہ گاڑیاں بھی شامل ہیں جو کئی سال سے خراب ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کا ھیکیدار 30 لیٹر پیٹرول کی پرچی پر گاڑی ڈرائیور کو 15 لیٹر پیٹرول یا ڈیزل دیتا ہے باقی کی رقم کرپشن کی نذر ہوجاتی ہے۔ حیدرآباد میں بلدیہ کی کچرا اٹھانے والی 60 گاڑیاں‘ میونسپل کمشنر اور افسران سمیت دیگر 10گاڑیوں کے نام پر روزانہ 700 لیٹر پیٹرول یا ڈیزل لیا جاتا ہے ا ن میں کچرا اٹھانے والی وہ گاڑیاں بھی شامل ہیں جو کئی سال سے خراب پڑی ہیں لیکن ان پر بھی روزانہ کی بنیاد پر پیٹرول اور ڈیزل لیا جارہا ہے‘ اسی طرح سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے ایمرجنسی پمپنگ مشین لگانے کے نام پر بھی روزانہ 200 لیٹر ڈیزل اور پیٹرول لیا جارہا ہے جس پر بلدیہ حیدرآبادکے موجودہ قائم مقام میئر بھی پیٹرول اور ڈیزل کی مد میں ہونے والی کرپشن پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں دوسری جانب حیدرآباد میں صفائی کی ابتر صورتحال ہے اور جگہ جگہ سڑکوں‘ گلی اور محلوں میں کچرا پڑا ہے اور نہ ہی گندے پانی کی نکاسی کے لئے اقدامات بھی ندارد ہیں۔
تازہ ترین