• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کے شانہ بشانہ دما دم مست قلندر کیلئے تیار ہیں:پیپلز ٹریڈرز سیل

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی تاجر برادری کو کسی طور تنہا نہیں چھوڑے گی اور پیپلز ٹریڈرز سیل کے تمام عہدیداروں کارکنوں اور تاجروں پر مسلّط کردہ جابرانہ جگا ٹیکسز کیخلاف تاجر دوست تنظیموں کے شانہ بشانہ سڑکوں پر دما دم مست قلندر کرنے کیلئے تیار ہیں جبکہ 15 کی روٹی 20 کا نان یہ ہے عمران نیازی کا نیا پاکستان، ان خیالات کا اظہار چیف آرگنائزر پیپلز ٹریڈرز سیل جنوبی پنجاب جاوید صدیقی، حفیظ احمد بٹ،مہر شاکر، زاھد محمود صدیقی، حاجی خلیل راں، شفقت رضا ملک، لطیف انصاری، عاشق بلوچ، عالم زیدی، حاجی اکرم انصاری،ملک فیاض کمبوہ، ارشد بھٹی،خالد تھہیم، شعیب نواز بلوچ اور رئیس الدین قریشی نے تاجر دوست تنظیموں کی ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کے سلسلے میں اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ عمرانی سرکار معشیت کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ کر ،تاجر برادری کے معاشی قتل پہ اتر آئی ہے لیکن جس ادارے کا سربراہ 3 سال سے نان فائلر ہو تو عوام اس ادارے کو کیونکر ٹیکس جمع کروایں گے، ملک وقوم کٹھ پتلی وزیراعظم کے سونامی کا بری طرح شکار ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین