• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساحر لدھیانوی کے قیمتی خطوط، ڈائریاں ، شاعری اور تصاویر ممبئی کی دکان سے برآمد

اسلام آباد(صالح ظافر)اردو زبان کے عظیم شاعر ساحر لدھیانوی کے قیمتی خطوط، ڈائریاں ، شاعری اور بلیک اینڈ وائٹ تصاویر ممبئی کی ایک دکان سے ملے ہیں ، جسے ایک مقامی این جی او نے تین ہزار روپے میں خرید کر محفوظ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، ڈائریوں میں ساحر لدھیانوی کی روزمرہ معمولات کی تفصیلات ہیں جیسا کہ گانا ریکارڈ کرنے انہیں کہاں جانا ہے وغیرہ۔ان کے علاوہ نوٹس اور نظمیں بھی ہیں۔نوٹس ان کے پبلشنگ ہائوس پرچھائیاں سے متعلق ہیں۔فلم ہیری ٹیج فائونڈیشن کے شوندرا سنگھ دنگارپور نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ان میں معروف افراد کے خطوط بھی ہیں ، جیسا کہ میوزک کمپوزر روی اور ان کے شاعر دوست ہربنس شامل ہیں۔کچھ خطوط انگریزی میں اور کچھ اردو میں ہیں۔فائونڈیشن ماہرین اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ ان کی کون سے شاعری اب تک شائع نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین