• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف نعت خواں محمد راشد اعظم پیر کو انتقال کرگئے۔ان کی ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ مرحوم کی نماز جنازہ منگل کو بعد نماز ظہرجامع مسجد ام کلثوم ابو الحسن اصفہانی روڈ میں ہو گی۔معروف ثناء خواں اور سینئر اسکاؤٹ لیڈر محمد راشد اعظم کے انتقال پر سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر و چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ ، پیٹرن ان چیف محمد صدیق میمن ، جسٹس (ر) حسن فیروز ، صوبائی سیکریٹری سید اختر میر ، پروفیسر معین اظہر صدیقی ، اعزازی خازان حسین مرزا ، فرقان یوسفی ، محمد طاہر شیخ ، سید حبیب الدین ، محمد اسماعیل خان ، عبد الحی خان ، محمد جاوید ، سید خورشید جعفری ، محمد صادق جعفری اور دیگر نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین