• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 6افرادزخمی ہوگئے ۔ تھانہ پیرودھائی کو غلام رسول نے بتایا کہ گھر کے باہر کھڑے ہونے سے منع کرنے پر نانو ، بڈھا ، نبی اور تین چار نامعلوم افراد نے مارا پیٹا، پھردیگر افرا د کے ساتھ آکر گھر سے نکال کر بھی تشدد کا نشانہ بنایا، فائرنگ کی ، جس سے مجھ سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ تھانہ رتہ امرال کی حدود میں بھی فائرنگ و تشدد سے تین افراد کوزخمی کر دیا گیا۔
تازہ ترین