• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس گلبہاراور یکہ توت میں ٹارگٹ کلنگ وارداتوں کاسراغ لگانے میں ناکام

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور پولیس گلبہارنمبر دو میں 25اپریل کو بہو سمیت قتل ہونے والے نامور شاعر اور ادیب اور یکہ توت میں پولیس ا فسر کے قتل میں ملوث ملزموں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی ہے ۔نامور شاعر و ادیب سابق ایئر فورس اہلکار صابر حسین امداد 25اپریل کو اپنی بہو ڈاکٹر زینب اور سات سالہ پوتے زوہیب کے ہمراہ جارہاتھا کہ راستے میں گلبہار نمبردو میں موٹرسائیکل سوار افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں صابر حسین امداد اور ڈاکٹر زینب جاں بحق ہو گئی پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے جس کے مطابق تین موٹرسائیکل سوارملزمان پہلے سے ان کی گاڑی کا تعاقب کررہے تھے اور الائیڈ سکول کے قریب چوک میں ان کی گاڑی کو روک کرفائرنگ کرنے فرار ہو گئے ہیں تاحال پولیس ملزموں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے پولیس نے جائے وقوعہ پر واردات کے وقت استعمال ہونے والے موبائل نمبر ز حاصل کرکے سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کردی ہے پولیس کا کہناہے کہ انہوں نے مختلف خطوط پر تفتیش شروع کی ہے تاہم تاحال وہ کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکے ہیں گلبہار ٹارگٹ کلنگ کی واردات کے دو روز بعد یکہ توت میں تھانہ پھندو کے اے ایس آئی قیصر شاہ کو ٹارگٹ کیا گیا تھا اس کے قتل کی گتھی سلجھانے میں بھی پولیس تاحال کامیاب نہیں ہوسکی ہے ۔ 
تازہ ترین