آپ نے تیز رفتار رولر کوسٹرز تو بہت دیکھی ہوںگی لیکن جاپان میںدنیا کی سست ترین رولر کوسٹر بنائی گئی ہے جس کو چلانے کیلئے سائیکل کی طرح پیڈلز گھمانے پڑتے ہیں۔
جاپان کے شہر اوکایاما(Okayama)کے امیوزمنٹ پارک میں تعمیر کی گئی اس رولر کوسٹر کو دنیاکی سب سے سست رفتار رولر کوسٹر قرار دیا جا رہا ہے جو گھنے درختوں کے بیچ و بیچ بنائی گئی ہے اور انتہائی پتلے سے ٹریک پر سے گزرتے ہوئے اپنا سفر مکمل کرتی ہے۔
50فٹ اونچائی پر بنی اس رولر کوسٹر کی صرف رفتار ہی سست ہے لیکن امیوزمنٹ پارک کی سیر کرتے ہوئے ایڈونچر کا شوق پورا کرنا ہے تو یہ کوسٹر یقیناًبہترین ذریعہ ہے۔