• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: پی پی رکنِ اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا، 2 جاں بحق 10 زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سریاب روڈ پر پیپلز پارٹی کے رکنِ صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں 2 جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں علی مدد جتک محفوظ رہے، دھماکے میں زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انچار ج ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کا کہنا ہے کہ سریاب روڈ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی، دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے، 2 کی حالت تشویش ناک ہے، دھماکے کے دو زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علی مدد جتک کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علی مدد جتک کے قافلے کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل، کھلی دہشتگردی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے پیپلز پارٹی کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید