اسپاٹ فکسنگ کا داغ اور پانچ سال کی پابندی کی وجہ سےمحمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ جہاں سے چھوڑی ،وہیں سے سلسلہ جوڑنے جارہے ہیں ، کہتے ہیں اسپاٹ فکسنگ کیس کے بعد کبھی سوچا نہیں تھا کہ وہ کم بیک کرسکیں گے ۔ اُن کا مشن انگلینڈ سیریز کا بہترین بولر بننا ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ایک غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نےکہا کہ خوش قسمت ہوں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہورہی ہے،میں نئے سرے سے اپنے کیریر کا آغاز کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اسے اتفاق کہہ سکتے ہیں کہ لارڈز کے میدان پر ہی میں دوبارہ کھیلوں گا،انگلینڈ سے نئی یادوں کے ساتھ واپس آنا چاہتاہوں۔