• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی والوں نے کل بارش کی دعائیں مانگیں، آج بجلی کی

Karachiiest Who Prayed For Rain And Today For
کراچی میں گزشتہ روز جیسے ہی بارش شروع ہوئی بجلی ایسی غائب ہوئی کہ ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل رہی، بعض علاقوں میں تو 24گھنٹوں بعد بھی بجلی بحال نہیں کی جاسکی ہے۔

گزشتہ روز اللہ کی رحمت برسی تو دوسری جانب بجلی کا نظام ایسا بیٹھا کہ اٹھنے کا نام نہیں لے رہا، گلشن اقبال بلاک4اور7اور صفورہ چورنگی کے قریب واقع گلشن عمیر میں گزشتہ شام سے بجلی نہیں ہے۔

شارع فیصل پر واقع پی آئی اے ٹاؤن شپ میں گزشتہ شب12بجے سے بجلی غائب ہے، پریم ولاز، سید ولیج، گلشن معمار اور اولڈ سٹی ایریا میں بھی 24 گھنٹے سے بجلی معطل ہے،اس کے علاوہ شہر کے کئی دیگر علاقے بھی بجلی کی بندش سے متاثر ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں پانی ختم ہوچکا ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیاء خراب ہورہی ہیں، بعض شہریوں نے تو سحری اور افطاری بھی اندھیرے میں کی ہے۔

ذرائع کے مطابق بارش کے باعث آج شہر کے 300سے زاید فیڈرز ٹرپ کر گئے تھے تاہم دوسری جانب کے ای ترجمان کاکہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے، 140 کے قریب فیڈرز ٹرپ ہوئے تھے، 20 بحال کیے جاچکے ہیں، متاثرہ فیڈرز کو جلد بحال کردیا جائے گاکیونکہ کے الیکٹرک کا عملہ 24 گھنٹے کی شفٹ میں کام کررہا ہے۔
تازہ ترین