• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورکا شہری عمرہ کی ادائیگی کے دوران لاپتہ

Peshawar Citizen Missing During Umrah
پشاورکا شہری سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران لاپتہ ہوگیا۔ اہل خانہ دیار غیر میں مشکلات کاشکار ہیں۔

پشاورکےعلاقہ چوک ناصر خان کا رہائشی حاجی علی خان 24 جون کو عمرہ کی ادائیگی کےلئے مکہ مکرمہ پہنچا تھا۔ علی خان کے ہمراہ ان کی اہلیہ، بیٹی، بہواور ایک پوتی بھی سعودی عرب گئی تھیں جنہوں نے پاکستان گھر فون کرکے علی خان کی گمشدگی کی اطلاع دی۔

علی خان کی عمر تقریباً 60 سال ہے۔ان کا پوتا عزیر علی سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہید ہواتھا۔ حاجی علی خان کے بیٹے احمد علی نے بتایا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ نہیں ہوپارہااور خواتین وہاں دردر کی ٹھوکریں کھارہی ہیں۔
تازہ ترین