• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیوتیکا کو فلم سری کانت میں کام کیلئے کس نے راضی کیا؟

ساؤتھ فلموں کی مقبول اداکارہ جیوتیکا کی حال ہی میں ہندی فلم انڈسٹری میں اجے دیو گن کی فلم شیطان میں واپسی ہوئی ہے جس میں معروف اداکار مادھون مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جیوتیکا زیادہ تر ساؤتھ کی فلم انڈسٹری میں تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں میں کام کرتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں تشار ہیرا نندانی نے جیوتیکا کے شوہر اداکار و فلم پروڈیوسر سوریا کو اس بات کا کریڈٹ دیا کہ انھوں نے جیوتیکا کو سری کانت میں کام کے لیے راضی کیا۔

تشار ہیرا نندانی کا کہنا تھا کہ وہ جیوتیکا کے بڑے پرستار ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ میں نے جیوتیکا سے سری کانت بھولا کی ٹیچر کا کردار ادا کرنے کےلیے رابطہ کیا تھا تاہم انھوں نے منع کر دیا۔ 

انکا کہنا ہے کہ وہ کافی تامل فلموں میں جیوتیکا کے کام کو دیکھ چکے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ بڑی اداکارہ ہیں، تاہم اگلے روز انھوں نے مجھے بتایا کہ وہ کام کےلیے تیار ہیں۔

جیوتیکا کا کہنا تھا کہ انکے شوہر سوریا نے اسکرپٹ پڑھنے کے بعد انھیں اسکے لیے راضی کیا اور مجھے گھر بلا کر فلم میں کام کی تصدیق کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید