• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عیدالفطر قریب اور مرغی کی قیمت آسمان پر

شہر کراچی میں عید الفطر سے قبل منافع خور سرگرم ہو گئے طلب اور رسد کا بہانہ بنا کر 3روز میں فی کلو زندہ مرغی 34 روپے اور مرغی کا گوشت 52 روپے فی کلو مہنگا کر دیا جبکہ شہری انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی پرائس لسٹ کے حساب سے 3 روز میں زندہ برائیلر مرغی 176 روپےفی کلو سے بڑھ کر 210 روپے کی ہو گئی جبکہ 3 روز میں فی کلو مرغی کا گوشت 52 روپے مہنگا کرکے 325 روپے کردیا گیا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں دکانوں پر سرکاری نرخ سے بھی زائد قیمت پر مرغی کی فروخت جاری ہےجبکہ پولڑی فارمرز اور ہول سیلرز قیمتوں میں اضافے کی وجہ طلب اور رسد کا توازن بگڑنے کو قرار دے رہے ہیں ۔

تازہ ترین