اسلام آباد ہائی کورٹ نے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تقرری قانون کے مطابق قرار دے کر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی ۔
پی پی اور پی ٹی آئی کے 22سینیٹرز نے گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا اور استدعا کی تھی کہ انہیں عہدے سے فارغ کیا جائے ۔
آج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ سنایا اوردرخواست گزاروں کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے طارق باجوہ کی تقرری عین قانون کے مطابق قرار دی ۔
سابق چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کو 7 جولائی 2017 کو 3 برس کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا نیا گورنر تعینات کیا گیا تھا ۔
16 اگست 2017 کو پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر تاج حیدر، فرحت اللہ بابر، سسی پلیجو، فاروق ایچ نائیک اور دیگر نے اس تقرری کو چیلنج کیا تھا۔