• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کو جوڑنے کیلئے فیس بک کا نیا اقدام

لوگوں کو جوڑنے کیلئے فیس بک کا نیا اقدام

سماجی رابطہ ویب سائٹ فیس بک نے لوگوں کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کے لئے نیا قدم اٹھایا ہے۔

فیس بک کی جانب سے انٹرنیٹ سیٹیلائٹ پراجیکٹ کا علان کیا گیا ہےجس کا آغاز آئندہ سال کیا جائے گا جس کے ذریعے زمین پرانٹرنیٹ کی فراہمی کومضبوط کیا جاسکے۔

فیس بک پرپیغام جاری کرتے ہوئےفیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہا ہےکہ ہم پوری دنیا کو آپس میں جوڑنا چاہتے ہیں جوکہ ایک اچھا اقدام ثابت ہوگا۔

سیٹیلائٹ سروس سے انٹرنیٹ ایسے ممالک اور جگہوں پر بھی دستیاب ہوگا جہاں انفراسٹرکچر کے مسائل ہیں ، سروس سے کئی افریقی ممالک بھی استفادہ کریں گے۔

فیس بک کا سیٹیلائٹ کی فراہمی کا یہ اقدام تنہا نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی سیٹیلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرنے والے اسپیس ایکس جیسے دیگرادارے بھییہیکردار ادا کر رہے ہیں۔

اسپیس ایکس 2019ء سے 2024ء کے درمیان مدار میں ہزاروں ایسے سیٹیلائٹس بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔

تازہ ترین