• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی روس پرپابندیاں، ایکسپورٹ سیکٹر اور سیکورٹی اشیاءشامل

امریکا نے روس پرایکسپورٹ سیکٹر اور سیکورٹی آلات سے متعلق پابندیاں عائد کردی ہیں۔روس کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کے خلاف جوابی اقدامات کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار کے مطابق روس پر پابندیوں میں الیکٹرونکس، لیزر، سینسرز اور آئل گیس پروڈکشن ٹیکنالوجیز کی برآمدات پر پابندی شامل ہوگی۔

محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار نے مزید بتایا کہ روس کی ایئرلائن ایروفلوٹ پر پابندی نہیں ہوگی لیکن اس کے ذریعے پابندی میں شامل اشیا ءکی ترسیل پابندی میں شامل ہوںگی۔

سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ روس پر پابندیوں کے دوسرے فیز کی امید نہیں ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں سابق روسی جاسوس کو کیمیائی زہر دینے کے معاملے پر امریکا نے روس پر پابندیوں کا اعلان کیا جس کا اطلاق22 اگست سے ہوگا۔

تازہ ترین