• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے پیار و محبت کی دولت سے مالا مال ہو کر آیا ہوں، سدھو

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ پاکستان سے پیار اور محبت کی دولت سے مالا مال ہو کر آیا ہوں۔ 

پاکستان میں خیرسگالی کا پیغام لانے والے نوجوت سنگھ سدھو بھارت واپس پہنچ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ رابطے ٹوٹتے ہیں تو اعتماد ختم ہوتا ہے، رابطے بنے رہنے چاہئیں۔

سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ 2 دنوں میں مجھےجو کچھ ملا شاید ساری عمر میں نہیں ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی نہ کسی کو قدم آگے بڑھانا ہوگا، نفرت کی آگ کو ٹھنڈا ہونا چاہیے، اس کی شروعات ہونی چاہیے۔

تازہ ترین