• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ہوں،شہریت بدلی نہ ارادہ ہے، احسان مانی

وزیر اعظم عمران خان کے پی سی بی کے لیے نامزد کیے گئے نئےچیئرمین احسان مانی نے دوہری شہریت کے حوالے سے میڈیا میں گردش ہونے والی خبروں کو مسترد کردیاہے۔

ذرائع کے مطابق سابق آئی سی سی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے، انہیں زندگی میں کئی موقع ملے لیکن نہ شہریت بدلی اور نہ ہی بدلنے کا کوئی ارادہ ہے، وہ پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں لیکن ان کے پاس دوہری شہریت نہیں ہے۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ دوہری شہریت کی خبروں سے انہیں بدنام کیا جا رہا ہے تاکہ کرکٹ بورڑ میں ان کی تقرری کو متنازع بنایا جا سکے، میرا اور وزیر اعظم کا وژن ایک ہے، عید کی چھٹیوں میں عمران خان سے مل کر مزید رہنمائی لوں گا اور دو ہفتے میں انتخابات کے بعد چارج سنبھال لوں گا۔

دوسری جانب احسان مانی کے انتخاب تک پی سی بی کے الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ افضل حیدر قائم مقام چیرمین بن گئے ہیں اور پی سی بی کی ویب سائٹ سے نجم سیٹھی کا نام تبدیل کرکے تصویر ہٹا دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عہدے دے استعفیٰ دیا تھا جس کے فوری بعد وزیر اعظم عمران خان نے احسان مانی کو بورڈ آف گورنرز کے لیے نامزد کیا تھا جہاں وہ بورڈ قوانین کے مطابق الیکشن لڑکر چیئرمین بنیں گے۔

تازہ ترین