• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کپور خاندان نے آر کے اسٹوڈیو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا


بالی وڈ اداکار رشی کپور نے تصدیق کی ہے کہ کپور خاندان نے متفقہ طور پر آئیکونک آر کے اسٹوڈیو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جسے تقریبا چار دہائی قبل لیجنڈری آنجہانی راج کپور نے ممبئی چمبڑ میں قائم کیا تھا۔

ممبئی مرر کو ایک انٹرویو میں رشی کپور نے کہا کہ اگرچہ اس جگہ کے ساتھ ایک جذباتی لگاؤ ہے لیکن یہ اسٹوڈیو ایک بہت بڑا سفید ہاتھی بن گیا ہے،اس سے بہت نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

اداکار نے کہا کہ ہم بھائی مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں لیکن ہمارے بچوں اور پوتوں کے بارے میں کوئی کیا کہہ سکتا ہے،آئندہ نسلوں میں کیا اختلافات پیدا ہوجائیں، متعدد انڈسٹریل اور ٹیکسٹائل ریاستوں کی طرح اس اسٹوڈیو کو قانونی طریقے سے ختم کرنا ہوگا۔

خاندان کے اختلافات ہوسکتے ہیں اور وکلاء بھاری فیسیں لے کر اسے ختم کریں گے، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ان کی محبت سے کی گئی محنت عدالتی معاملہ بن جائے،میرے والد اسے پسند کریں گے؟گزشتہ سال رئیلٹٰ شو سپر دانسر2 کی شوٹنگ کے دوران آر کے اسٹوڈیو میں آگ لگ گئی تھی جس سے آر کے اسٹوڈیو کی قیمتی یادگاریں تباہ ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق اس آگ میں نرگس اور وجنتی مالا سے ایشوریا رائے تک سب کے فلموں میں پہنے گئے کاسٹیومز، زیورات،میرا نام جوکر فلم کے جوکر کا ماسک، جس دیس میں گنگا بہتی ہے کی بندوقیں، اشتہاری سامان اور آوارہ،سنگم اور بوبی جیسی معروف فلموں میں استعمال ہونے والا پیانو جل کر خاکستر ہوگئے۔


رشی کپور نے کہا کہ اس کی کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے، اسٹوڈیو کی فروخت میں ہوسکتا ہے دو دن، مہینے یا سال بھی لگ جائے۔


تازہ ترین
تازہ ترین