• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وڈ دبنگ اداکار سلمان خا ن کے فلم انڈسٹری میں30 سال مکمل ہو گئے۔

تیس سال گزر جانے کے باوجود بھی ان کا کیرئیر عروج پر ہے جبکہ فلمساز اپنی فلموں کو کامیاب بنانے کیلئے آج بھی انہیں کاسٹ کرنے کے خواہش مند رہتے ہیں۔

سلومیاں فلم انڈسٹری میں ایسے ہیرے کی مانند ہیں جسے کوئی چھوتا ہے تو وہ خود بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے جس کی مثال کترینہ کیف، سوناکشی سنہا اور زرین خان جیسی اداکارائیں ہیں۔

سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’بیوی ہو تو ایسی‘‘ سے ڈیبیو کیا لیکن اُن کی اصل شہرت کی وجہ ڈیبیو فلم کے اگلے ہی سال ریلیز ہونے والی فلم ’’میں نے پیار کیا‘‘ بنی جس نے سلمان خان کے لئے فلم نگری میں کامیابی کی راہ ہموار کردی۔


ان کی پہلی فلم کامیابی سے ہمکنار ہوئی جس کے بعد ان پر بولی وڈ نگری کے دروازے کھل گئے اور ہر ہدایتکار انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا خواہشمند نظر آیا۔

سلمان خان اپنے 30 سالہ فنی کیریئر میں 103 فلمیں کرچکے ہیں اوران میں انہوں نے ایسے ایسے کردار اداکیے جو امرہوگئے ۔ اُن کا فلموں میں اپنایا گیا انداز بھی نوجوان نسل میں بہت مقبول ہوا۔

مشہور فلموں میں انداز اپنا اپنا، ہم آپ کے ہیں کون، جڑواں، ہم دل دے چکے صنم،تیرے نام، وانٹڈ، دبنگ ،باڈی گارڈ،بجرنگی بھائی جان اورٹائیگر زندہ ہے شامل ہیں۔


انہوں نے 15فلموں میں پریم کا کردار نبھایا،وہ اپنی معصوم اور بھولی صورت کی وجہ سے خواتین میں زیادہ مقبول رہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان آج کل نئی آنے والی فلم بھارت کی شوٹنگ میں مصروف ہے جس میں ان کے ساتھ کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کریں گی علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’بھارت‘2014میں بننے والی جنوبی کورین فلم ’An Ode To My Father‘کا آفیشل ریمیک ہےجو2019میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین