بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم بھارت کا آفیشل ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں سلمان خان اپنی آواز میں اپنے والد کی کہی بات دہرا رہ ہیں۔
سلمان خان فلم ’بھارت‘میں ایکشن میں نظر آئیں گے جو کہ 2019میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔
Gear up for thunder @beingsalmankhan @bharat_thefilm “ yeh khamoshi toofan se phele ki hai”
A post shared by ali (@aliabbaszafar) on
علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’بھارت‘2014میں بننے والی جنوبی کورین فلم ’An Ode To My Father‘کا آفیشل ریمیک ہے جس کی کہانی ایک ایسے شخص سے متعلق ہے جو کوریائی جنگ کے دوران اپنے خاندان سے الگ ہوجاتا ہےاور کس طرح وہ دوبارہ اپنے خاندان سے ملتا ہے۔
فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کریں گی۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی کے علاوہ دیشا پٹانی، تبو، سنیل گروور بھی شامل ہیں ۔