• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا فائونڈیشن کے تحت تھرپا رکر کےمستحقین میں گوشت کی تقسیم

تھرپارکر جہاں کے دیہی پسماندہ علاقوں میں زندگی پینے کے پانی اور خوراک کے لیے ترستی ہے عیدالاضحی کا تہوار کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا، ہر سال کی طرح اس بار بھی دعا فائونڈیشن نے کراچی سے سینکڑوں میل دور ضلع تھرپارکر کے پسماندہ دیہی علاقوںمیں سنت ابراہیمی کے فریضے کا وسیع پیمانے پر انتظام کیا اور مستحقین کی بڑی تعداد میں گوشت تقسیم کیا۔

دعا فائونڈیشن کے چیئرمین عامر خان اور سیکریٹری ڈاکٹر فیاض عالم نے ضلع تھرپارکر سے واپسی پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دعا فائونڈیشن سے وابستہ افراد عید قرباں کے موقع پر ہر سال اپنی عید اہل خانہ کے بجائے کراچی سے سینکڑوں میل دور جاکر تھری باشندوں کے درمیان مناتے ہیں۔

امسال بھی ہم نے کراچی سے سینکڑوں میل دور ضلع تھرپارکر کی مختلف تحصیلوں مٹھی، ڈیپلو، اسلام کوٹ کے گوٹھوں مورانو، چوپنی، تحصیل ڈاہلی کے سخی سیار گوٹھ، تحصیل کلوئی کے حاجی ابراہیم خاصخیلی گوٹھ، حاجی بڈھ جونیجو گوٹھ اور تحصیل چھاچھرو کے گوٹھ بھاگی سال اور پیر جو تڑ گوٹھ میں سنت ابراہیمی کے فریضے کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا اور قربانی کا گوشت وہاں کے مستحقین میں تقسیم کیا۔

تازہ ترین