• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں فضائی حملہ ، طالبان کا ڈسٹرکٹ گورنر ہلاک

افغانستان کے صوبےکاپیسامیں غیرملکی فورسز کےفضائی حملےمیں طالبان کا شیڈوڈسٹرکٹ گورنر ہلاک ہوگیاہے۔

افغان میڈیاکےمطابق صوبےکاپیسامیں گزشتہ روز غیرملکی فورسزنے فضائی حملےمیں طالبان کے شیڈو ڈسٹرکٹ گورنر کو نشانہ بنایا،حملے میں قاری یوسف 2ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

افغان میڈیا نے مزید بتایا کہ حملے میں متعدد طالبان زخمی ہوئےتاہم طالبان کی جانب سے قاری یوسف کی ہلاکت پرتاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

تازہ ترین