• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈ میں ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے باعث دنیا بھرمیں مسلمان احتجاج کررہے ہیں۔

دوسری جانب تحریک لبیک نے ریلی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان حکومت اور تحریک لبیک کےدرمیان مذاکرات کے بعد کیا گیا۔

تحریک لبیک کے رہنما پیر افضل قادری نے کہا کہ تحریک لبیک اسلام آباد میں ریلی ختم کرنےکااعلان کرتی ہے۔

قبل ازیں قوم کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کے مسئلے پراو آئی سی کے فورم سے اقوام متحدہ میں بات کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نبی کریمﷺمسلمانوں کے دل میں رہتے ہیں، گستاخانہ خاکوں پر ہر مسلمان کو افسوس ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب کوئی فرد،نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرتاہےتوتمام مسلمانوں کوتکلیف ہوتی ہے،ہم دنیا کو اس مسئلے کے بارے میں سمجھائیں گے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ میں اس حوالے سے ملاقاتیں کریں گے،انہوں نے اس معاملے پر کئی مسلم ملکوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

تازہ ترین