• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ فلموں میں اکثر ہمشکل کرداروں پر مبنی کہانیاں دیکھنے میں آتی ہیں لیکن حقیقی زندگی میں بھی اکثر مشہور شخصیات و بالی ووڈ اسٹارز سے ملتے جلتے کئی چہرے سامنے آچکے ہیں۔

حال ہی میں بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار و اداکار کرن جوہر کے ہمشکل کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے جسے دکھ کر خود کرن جوہر بھی حیران رہ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان خان نامی شخص نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ دعویٰ کیا کہ لوگ انہیں کرن جوہر سے ملاتے ہیں جس کے بعد کرن جوہر نے نہ صرف ٹویٹ کو ری ٹویٹ اور لکھا کہ ’چند ٹویٹس مجھے لاجواب کردیتے ہیں اوریہ ان میں سے ایک ہے۔


اس سے قبل بالی وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا، رنویر سنگھ، سوناکشی سنہا، ٹائیگر شروف ، عمران ہاشمی سمیت بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی و دیگر کے ہم شکل کی بھی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین