• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں امریکی فورسزکی قیادت جنرل ملر کے سپرد

امریکی فورسز نےافغانستان میں اپنی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے ملٹری کے جنرل آسٹن اسکاٹ ملر کو نیٹومشن اور فورسز کی کمان دے دی ہے۔

افغانستان میں نیٹومشن اور امریکی فورسز کے سابق کمانڈر جنرل نکولسن نے کابل میں ہونے والی خصوصی تقریب میں کمانڈ جنرل ملر کے حوالے کردی ۔

جنرل نکولسن سے کمانڈ لینے کے بعد اپنی پہلی تقریری میںجنرل ملر نے17 سالوں میں نیٹو اور افغانستان کے اتحادیوں کی قربانیوں کو سراہا۔

تقریب میں افغان وزارت داخلہ، قومی سلامتی مشیر اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ جنرل ملرامریکی ملٹری کےجوائنٹ اسپیشل آپریشنز کے کمانڈ رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین