• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ کے نیشنل پارک میں شیرسیاحوں کی گاڑی میں گھس آیا


یوں تو سیر و تفریح کا شوق ہر انسان کو ہوتا ہے لیکن جناب یہاں تو جانور بھی سیر کرنے کے شوقین نکلے۔ یقین نہیں تو اس خونخوار شیر کو ہی دیکھ لیں جو سیر کیلئے آئے سیاحوں کی گاڑی میں گھس آیا ہے جیسا کہہ رہا ہو مجھے بھی سیر کرنی ہے۔

یہ مناظر یورپی کے ٹاؤن کےنیشنل پارک میں دیکھے گئے جب کچھ سیاحوں کا گروپ سفاری گاڑی میں سیر و تفریح میں مصروف تھا کہ اچانک ایک شیر سامنے آگیااور گاڑی پر چڑھ گیا۔ یوں خونخوار شیر کے گاڑی میں گھسنے سے سیاح خوفزدہ ہوگئے۔

ان کےساتھ موجود پارک کے گائیڈرنے انہیں پر سکون رہنے کی ہدایت کی جبکہ سیر سیاحوں کو تنگ کرتا رہا تاہم گائیڈرنے کوشش کر کے سیر کو گاڑی سے نیچے اتارا جب کہیں تمام افراد نے سکون کا سانس لیا۔

تازہ ترین