• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکاکے شہر نیو یارک میں رنگا رنگ فیشن ویک کا آغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر سے نامور ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔9روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسم گرما اوربہارکی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنا کلیکشن پیش کررہے ہیں۔

ایونٹ کے پہلے روز جسمانی اور ذہنی طور پر معذور 30ماڈلز نے بھی بیساکھیوں اور وہیل چیئرز پرریمپ پر جلوے بکھیرے جنہیں شرکاء نے خوب داد دی۔

فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔

6ستمبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 9 روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد 14ستمبر کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔

تازہ ترین