• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کے سابق کپتان اور اوپنر عامر سہیل نے سابق بھارتی فاسٹ بالر وینکٹیش پرساد سے 22 سال قبل ورلڈکپ 1996 میں اپنے بولڈ ہونے کا بدلہ لے لیا۔

ایشیا کپ 2018 کے مقابلوں کے دوران ایک غیر ملکی اسپورٹس چینل کی جانب سے دونوں سابق کھلاڑیوں کے ساتھ ایک دلچسپ ٹی وی شو کیا گیا جس میں 1996 ورلڈ کپ میں دونوں کھلاڑیوں کے مابین ہونے والی گرما گرمی سے متعلق سوالات کیے گئے۔

اس موقع پر شو کے میزبان کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو ایک مرتبہ پھر سے اس ٹکراؤ کا فلیش بیک کرنے کے لیے کہا گیا جس پر عامر سہیل اور پرساد رضامند ہوگئے اور دونوں گراؤنڈ میں آگئے۔

22 سال بعد شو کے میزبان کی فرمائش پر عامر سہیل کے ہاتھ میں بال دی گئی جبکہ پرساد کو بیٹنگ کرنے کا کہا گیا۔


عامر سہیل نے گیند پھینکی اور پرساد نے چوکا لگا دیا جس کے بعد انہوں نے عامر سہیل کو اسی انداز میں بلا دکھایا جیسے 1996 میں انہوں نے پرساد کو دکھایا تھا ۔

اس کے بعد اگلی ہی گیند پر عامر سہیل نے پرساد کو بولڈ کر دیا اور 22 سال قبل والے پرساد کے انداز میں انہیں پویلین جانے کا اشارہ کیا۔

یہ دلچسپ منظر شو کے میزبان کی ہدایت کے عین مطابق تھا اس لیے اس بار دونوں کھلاڑیوں کے انداز میں گرما گرمی کے بجائے مزاحیہ ہنسی شامل تھی۔

تازہ ترین