• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی احتساب بیورو (نیب ) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تمام افسران پر میڈیاانٹرویو زدینے پرپابندی لگادی ہے جبکہ پیمرا سےڈی جی نیب لاہور کے انٹرویو کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔

نیب اعلامیہ کے مطابق میڈیا کو کسی ریفرنس یا مقدمے کے بارے میں معلومات درکار ہوں گی تو صرف ترجمان نیب قومی احتساب بیورو کا مؤقف دینے کے مجاز ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم نے چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف ہمارے پاس ثبوت آگئے ہیں اور ایسے بیانات سامنے آگئے ہیں جس سے ہم مطمئن ہیں کہ ہمارا کیس بہت مضبوط ہے۔

ڈی جی نیب لاہور کے بیانات کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شدید تنقید کی تھی اور ان کے خلاف تحریک استحقاق بھی جمع کرائی گئی ہے۔

تازہ ترین