• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینز ویلا انجلینا جو لی کی مہاجرین کیمپ میں آمد


ہالی و ڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے پیرومیں وینزویلا کے مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا ۔

لیما کےمہاجرین کیمپ میں پہنچنے کے بعد 42سالہ اداکارہ نے مہاجرین سے ملاقات کی اور وہاں موجود بچوں میں گھل مل گئیں۔

اس موقع پر مہاجر کیمپ میں موجود ڈانس کے شوقین نوجوانوں نے اپنی پرفارمنس بھی پیش کی جنہیں نہایت مہارت سے ڈانس کرتے دیکھ کر انجیلینا اپنی حیرت چھپانے میں ناکام نظر آئیں۔

انہوں نے نوجوانوں کی ڈانس پرفارمنس کو بہت پسند کیا ،اداکارہ نے کیمپ میں کافی وقت گزارا اور مہاجرین کے مسائل بھی سنے۔

انجلینا جولی نے کیمپ میں بات چیت کرتے ہوئے وینزویلا کے مہاجرین کی ہمت کو سراہا اور کہا کہ وہ بیحد مظبوط ہیں ۔

تازہ ترین