• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابا گورو نانک جنم دن تقریبات، سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کیلئے 1400 سکھ یاتری بھارت سے خصوصی ٹرین سے پاکستان پہنچ گئے۔

سکھ یاتری پاکستان میں 10 دن قیام کریں گے،30 نومبر کو اسپیشل ٹرین کے ذریعے واپس بھارت روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے پاکستان میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کیا ہے۔

سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورو نانک کے 549 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے 14 سو کے قریب سکھ یاتری بھارت سے پاکستان پہنچ گئے، وہ اپنے قیام کے دوران اپنے مختلف مذہنی مقامات کی یاترا کریں گے۔

بھارتی سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے بھارت سے واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچے،جہاں پاکستان متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ طاہر احسان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے یاتریوں کیلئے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ سکھ یاتری پاکستان آئیں۔

سکھ یاتریوں اور پربندھک کمیٹی کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت عزت ملی، خواہش ہے زیادہ سے زیادہ یاتریوں کو ویزے دئیے جائیں تاکہ سکھ برداری باباگورو نانک کے جنم استھان پر حاضری دے سکے۔

سکھ یاتری پاکستان میں قیام کے دوران گور دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب،گور دوارہ سچا سودا فاروق آباد،گور دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال ،گور دورہ ڈیرہ صاحب لاہور،گور دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد اور گور دوارہ دربار صاحب کرتار پور نارووال کی یاترا کریں گے ۔

یاتری30 نومبر کو اسپیشل ٹرین کے ذریعے واپس بھارت روانہ ہوں گے ۔

دفتر خارجہ نے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کیا اور کہا ہے کہ دنیا بھر سے بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریب میں شرکت کےلئے آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

تازہ ترین