• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایس ایڈ نے تھر میں حفاظتی ٹیکوں کا کام بہتر انداز میں کیا، گیان چند

مٹھی (نامہ نگار) تھرپارکر کی معروف سماجی تنظیم تھر دیپ کی طرف سے یو ایس ایڈ اور آر ایس پی این کے تعاون سے چلنے والے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروجیکٹ(ای پی آئی) کے بہتر کارکردگی والے افراد کو سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب تھر پریس کلب مٹھی میں منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت پی پی پی کے سنیٹر انجینئر گیان چند نے کی۔سنیٹر انجینئر گیان چند نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس ایڈ آر ایس پی این تھر دیپ نے تھر کے پسماندہ علاقے میں حفاظتی ٹیکوں کا کام بہت بہتر انداز میں کیا ہے، امید ہے یہ تھر میں ہونے والی حالیہ اموات میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کرینگے۔ تقریب میں آر ایس پی این کے بشیر انجم، منور کپری، قادر بخش عباسی اور عمران مسیح نے شرکت کی۔ تھر دیپ کے سینئر منیجر پروگرام آپریشن ڈاکٹر اشوک بختانی نے آئے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ بشیر انجم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یو ایس ایڈ کے مشکور ہیں جس نے ہمیں تھر پارکر کے دور دراز علاقے میں ای پی آئی پروجیکٹ میں تعاون کیا اور ہم سب کی مشترکہ کوششوں سےای پی آئی کوریج 90 فیصد سے اوپر ہے۔ اس میں ضلع تھرپارکر کے صحت کھاتے اور تھر دیپ کی ٹیم کی محنت کے صلے میں یہ ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی ہے۔
تازہ ترین