• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور سے 7 افراد کی بازیابی کیلئے پولیس کو ہدایت دیدی گئی

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار—فائل فوٹو
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار—فائل فوٹو

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے شکارپور کے علاقے بچل بھیو سے مغویوں کی بازیابی سے متعلق پولیس اقدامات سے آگاہی مانگ لی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ایس ایس پی شکارپور کو کہا ہے کہ مغویوں کی صحیح سلامت بازیابی کے لیے باصلاحیت پولیس ٹیم کو ٹاسک دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تکنیکی بنیادوں پر اغواء میں ملوث ملزمان تک رسائی اور گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ایس ایس پی شکارپور مغویوں کی بازیابی پر پولیس اقدامات سے آگاہ کریں۔

قومی خبریں سے مزید